Saturday, May 4, 2024

سانحہ ائیر بلیو کو 9 برس بیت گئے

سانحہ ائیر بلیو کو 9 برس بیت گئے
July 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ ائیر بلیو کو 9 برس بیت گئے مگر  اس درد ناک حادثے میں شہید ہونے والوں کی یاد تازہ ہے، مارگلہ کی پہاڑیوں میں موجود یاد گار آج بھی وہاں سے گزرنے والوں کو ماضی کی یاد دلاتی ہے ۔ نو سال قبل 28 جولائی  کو ائیر بلیو  کمپنی کا طیارہ مارگلہ ہلز سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ،  حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 152 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسلام آباد کے سرسبز پہاڑی مقام دامن کوہ جاتے ہوئے رستے میں 28 جولائی کے شہدا کی یاد گار نجی کمپنی نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے تیار کروائی ۔

بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

شہدا کی یادگار تک پہنچنے کے لیے پتھر سے بنے زینے کی 152 سیڑھیاں بنائی گئی ہیں ۔جہاز کے پَر کی طرز پر کالے اور سرمئی ماربل سے بنائی گئی وال پر 152 شہدا کے نام درج ہیں ۔ اسی طرح یادگار کے ارد گرد شہدا کے ناموں سے منسوب 152 درخت بھی لگائے گئے ہیں ۔ سی ڈی اے کی روایتی بے حسی کے باعث یاد گار جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جب کہ یاد گاری درخت بھی جنگل کا سماں پیش کر رہے ہیں ۔ اٹھائیس  جولائی کو کراچی سے اڑنے والی بد قسمت پرواز ای ڈی 202 کے 152 شہدا کی یاد گار آج بھی ان کی نا گہانی موت کی یادیں تازہ کرتی ہے ۔