Thursday, April 25, 2024

سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹی میں شیریں مزاری،  عمر ایوب، فہمیدہ مرزا اور صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل، دفاع اور داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز خصوصی دعوت پر شرکت کرینگے۔

ادھر وفاقی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا ۔ درخواست میں عدالت عظمی سے درخواست کی گئی ہے کہ  وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کیلئے تین ہفتے کی مہلت دی جائے۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی 16 دسمبر کو برسی ہے۔

وفاقی حکومت  نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ مناسب ہو گا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ  عدالت کی جانب سے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب چار ہفتے میں طلب کیا گیا تھا۔ عدالت کا دیا گیا وقت 10 دسمبر کو پورا ہو رہا ہے۔