Thursday, April 25, 2024

سانحہ 12 مئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ‏

سانحہ 12 مئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ‏
April 6, 2019

کراچی ( 92 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ 12 مئی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاملہ حساس ہونے کی وجہ سے آئندہ سماعت جیل کی عدالت میں ہوگی۔

کراچی کی تاریخ کے بدترین سانحہ 12 مئی  بارے محکمہ داخلہ سندھ نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منتظم عدالت کو مقدمات کی منتقلی سے متعلق خط لکھ دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حساسیت کے پیش نظر سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت جیل کی عدالت میں کی جائے ،جیل حکام نے

نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کرادیا ، جس کے مطابق 13 مقدمات جیل منتقل کیے گئے ہیں ۔

سانحہ کے خطرناک ملزمان میں رئیس عرف ماما، عمیرصدیقی مرزا نصیب بیگ عرف رضوان چپاتی شامل ہیں ۔

متحدہ رہنماء اور میئر کراچی وسیم اخترسمیت 21 ملزمان 4 مقدمات میں نامزد ہیں ۔