Thursday, March 28, 2024

سانحہ 12 مئی کے 2 مقدمات میں اُس وقت کے مشیر داخلہ وسیم اختر پر فرد جُرم عائد

سانحہ 12 مئی کے 2 مقدمات میں اُس وقت کے مشیر داخلہ وسیم اختر پر فرد جُرم عائد
December 8, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 2 مقدمات میں اُس وقت کے مشیر داخلہ  وسیم اختر پر فرد جُرم عائد کر دی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے اعترض کیا کہ مقدمات کی منتقلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ لہذا فرد جُرم عائد نہ کی جائے۔ عدالت نے وکلاء کا اعتراض مسترد کر دیا۔ وسیم اختر اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزمان کی 2 مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ایک ملزم عمیر صدیقی قانون کے شکنجے میں ہے جبکہ وسیم اختر سمیت 19 ملزمان ضمانت پر اور 20 مفرور ہیں۔ سماعت کے دوران لوڈشیڈنگ نے عدالت کو بھی نہیں چھوڑا اور ایک گھنٹے تک بجلی معطل رہی جس پر عدالتی عملے کو موبائل ٹارچ کی روشنی میں کام کرنا پڑا۔