Friday, April 26, 2024

سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کیلئے جسٹس صلاح الدین پنہور نگراں جج مقرر

سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کیلئے جسٹس صلاح الدین پنہور نگراں جج مقرر
October 4, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نگراں جج مقرر کر دیا ۔ جسٹس صلاح الدین پنہور تحققیات کو مانیٹر کریں گے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کی سربراہی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم اے کلاس کئے گئے مقدمات کی وجوہات اور دیگر کیسز کا جائزہ لے گی جبکہ سانحہ 12 مئی کے ماسٹرمائنڈ کا بھی تعین کرے گی اور ہر 15 دن بعد نگراں جج کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 28 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل برانچ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز رینجرز افسران اور چار دیگر انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران بھی سانحہ بارہ مئی کی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔