Tuesday, May 21, 2024

سانحہ 12 مئی ، میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

سانحہ 12 مئی ، میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
January 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا۔ کراچی میں سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت میں 20 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ۔ میئر کراچی کی جانب سے ارشاد بندھانی نے درخواست جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ وسیم اختر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے میئر کراچی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ میئر وسیم اختر کی عدم پیشی کے باعث ترمیمی فرد جرم بھی عائد نہ کی جاسکی ۔ عدالت نے سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی ۔ سانحہ بارہ مئی کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، واقعہ میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بارہ مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔2007 میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلی گئی ۔ درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ ، متعدد گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔ انصاف کے ایوانوں کی جانے والے راستے  کنٹینر لگا کر بلاک کردیئے گئے ۔ وکلا اور ججز عدالتوں میں محصور ہو گئے ۔