Sunday, May 19, 2024

سانحہ 12 مئی ، مئیر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

سانحہ 12 مئی  ، مئیر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
May 15, 2018
کراچی (92 نیوز) اے ٹی سی نے سانحہ 12 مئی کے ایک مقدمے میں مئیر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان کے انکار پر گواہوں کو طلب کر لیا گیا۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا بارہ مئی کے اصل حقائق اور چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔ سانحہ بارہ مئی کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ سولہ اشتہاری ہیں۔