Wednesday, April 24, 2024

سان فرانسسکو نے چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگادی

سان فرانسسکو نے چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگادی
May 16, 2019
سان فرانسسکو ( 92 نیوز) شخصی آزادیوں کو خطرات کے پیش نظر  امریکی ریاست سان فرانسسکو میں چہرے سے شناخت کی ٹیکنالوجی پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کا فیصلہ مقامی قانون سازوں  نے  آٹھ ایک کی اکثریت سے سنایا، یہ ٹیکنالوجی سٹی ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ شہری انتظامیہ سے پوچھے بغیر نئی جاسوسی ٹیکنالوجی خریدی بھی نہیں  جائے گی۔ سان فرانسسکو اس ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست ہے۔