Friday, April 26, 2024

سان تیاگو کے جنوبی علاقے کے آتش فشاں سے دوبارہ راکھ نکلنا شروع، شدت پہلے کی نسبت کم، متاثرہ علاقے سے پروازیں منسوخ، شہریوں کا انخلا

سان تیاگو کے جنوبی علاقے کے آتش فشاں سے دوبارہ راکھ نکلنا شروع، شدت پہلے کی نسبت کم، متاثرہ علاقے سے پروازیں منسوخ، شہریوں کا انخلا
May 1, 2015
چلی (ویب ڈیسک) چلی میں ایک ہفتے کے دوران تیسری بار آتش فشاں سے راکھ اور گیس نکلنا شروع ہو گئی تاہم اس کی شدت پہلے کی نسبت کم ہے۔ سان تیاگوکے جنوبی علاقے کے آتش فشاں سے بڑے پیمانے پر راکھ اور گیس نکلنا شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر بادلوں کی صورت اختیار کر لی۔ متاثرہ علاقے میں کئی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جبکہ پندرہ سو کے قریب شہری بھی علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ چلی کے ماہرین ارضیات نے آتش فشاں  کے مزید لاوا اگلنے کی پشین گوئی کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے چلی کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔