Wednesday, May 8, 2024

سان برنارڈینو میں فائرنگ کرنیوالے رضوان فاروق  کے بھائی ،بھابھی اور بہن بھی گرفتار

سان برنارڈینو میں فائرنگ کرنیوالے رضوان فاروق  کے بھائی ،بھابھی اور بہن بھی گرفتار
April 29, 2016
سان برنارڈینو(ویب ڈیسک)  امریکی پولیس نےسان برنارڈینو میں فائرنگ کرنے والے سید رضوان فاروق کے بھائی سید راحیل فاروق  ، اس کی اہلیہ تاتیانہ فاروق اور اس کی بہن ماریہ   کو گرفتار  کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سان برنارڈینو میں رضوان فاروق کی فائرنگ سے  چودہ افراد ہلاک ہو گئے تھےایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں رضوان فاروق کا بھائی  راحیل فاروق بھی شامل ہے جو امریکی بحریہ کا ملازم رہا ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کئی میڈل بھی حاصل کر چکا ہے ان افراد سے پوچھ گچھ   کے بعد ان کیخلاف سازش ، فراڈ، اور جھوٹا بیان دینے سمیت  پانچ الزامات عائد کئے گئے ہیں  ان افراد پر رضوان فاروق کو ہتھیار فراہم کرنے کا بھی الزام ہے جنہیں استعمال کر کے اس نے چودہ افراد کی جان لی ۔