Friday, May 17, 2024

سامسن سائمن شرف نے 35پنکچرز کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا

سامسن سائمن شرف نے 35پنکچرز کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا
July 2, 2015
لاہور(92نیوز)پینتیس پنکچرز کےمبینہ خالق بریگیڈئر ریٹائرڈ سا مسن سائمن شرف نےذمہ داری لینے سے انکار کردیا،نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں انہوں نےمرتضی پویا اور ڈاکٹر اعجاز حسین کوپنکچرز کا تخلیق کار قرار دے دیا،کہتے ہیں کہ عارف علوی کی  معافی پر انہیں کوئی ندامت نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں تحریک انصاف کے رہنما  بریگیڈئر ریٹائرڈسیمسن  سائمن شرف   کا مزید کہنا ہے کہ وہ مرتضی پویا کے عشایئے میں شریک تھے  اور مرتضی پویا کو میری پی ٹی آئی سے وابستگی کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے پینتیس پنکچرز والا کہا اور ڈاکٹر اعجاز نے بتا یا کہ کچھ ایسی معلومات ملی ہیں کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ میں نےپینتیس پنکچرز کی بات تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں بتائی تو  تحقیق کرنے کے بجائےاجلاس کے دوران ہی اسے ٹویٹ کردیا گیاجس کاہمیں نقصان ہوا۔ تجزیہ کار اویس توحید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پینتیس پنکچرز کا حساب دینا ہوگا۔ تجزیہ کار محمد ضیا الدین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن بنوا کر بڑی سیاسی غلطی کی کیونکہ ان کے پاس تو دھاندلی کے ثبوت نہیں تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جوڈیشل کمیشن سے باہرمیڈیا پر بیانات نہیں دینے چاہیئے تھے۔