Tuesday, May 14, 2024

سام سنگ نے گلیکسی ایم 02 پیش کردیا

سام سنگ نے گلیکسی ایم 02 پیش کردیا
February 3, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) سام سنگ نے رواں برس کے شروع میں گلیکسی 02 ایس متعارف کرایا تھا اور اب اس کا مزید سستا ورژن گلیکسی ایم 02 پیش کر دیا۔

سام سنگ کا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون 605 انچ کے انفٹنی وی ڈسپلے کے ساتھ موجود ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہیں ۔فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیو پراسیسر جبکہ واتر ڈراپ نوچ میں  5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے ۔

سام سنگ گلیکسی ایم 02 دو اور تین جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج  کیساتھ  ہے جبکہ یہ ایک ٹی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کر سکے گا۔

اس موبائل کا وزن 206 گرام جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ۔