Thursday, May 2, 2024

سام سنگ نے ایک ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے شیئرز بیچ ڈالے

سام سنگ نے ایک ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے شیئرز بیچ ڈالے
September 19, 2016
سیول (ویب ڈیسک) سام سنگ الیکٹرونکس نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اپنے ایک ٹریلین سے زائد مالیت کے شیئرز فروخت کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کے نامور ادارے سام سنگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنے شیئرز ٹیکنالوجی کی چار بڑی کمپنیوں کو بیچ دیے ہیں۔ شیئر خریداروں میں سی گیٹ‘ اے ایس ایم ایل جیسی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ سام سنگ نے شیئرز بیچنے کی وجہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمائے کا حصول بتائی ہے۔ سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنے آدھے شیئرز اے ایس ایم ایل کو جبکہ چار اعشاریہ دو فیصد شیئرز سی گیٹ کو فروخت کیے ہیں۔ سام سنگ نے اپنے صفر اعشاریہ سات فیصد شیئرز شارپ کارپوریشن اور چار اعشاریہ پانچ فیصد شیئرز ریمبس انکارپوریشن کو بیچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سام سنگ نے شیئرز کی فروخت سے ایک ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کمائی کی ہے مگر اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔