Thursday, April 25, 2024

سام سنگ نے 256 جی بی والا ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا

سام سنگ نے 256 جی بی والا ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا
May 22, 2016
سیول (ویب ڈیسک) موبائل فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے افراد کیلئے سب سے بڑی پریشانی ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے جگہ کی تنگی ہے کیونکہ موبائل فونز کی اپنی میموری اتنی کم ہوتی ہے کہ وہ بمشکل چند ایپس ہی انسٹال کر پاتی ہے۔ دوسری جانب میموری کی کمی پر قابو پانے کیلئے ایکسٹرا ایس ڈی کارڈز استعمال کیے جاتے ہیں جو چار جی بی سے لیکر چونسٹھ جی بی تک ڈیٹا محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مصیبت مگر یہ ہے کہ بعض اوقات صارفین کی ضروریات اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ چونسٹھ جی بی ڈیٹا رکھنے والی میموری بھی چھوٹی پڑ جاتی ہے۔ صارفین کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے بڑے جن سام سنگ نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایسا میموری کارڈ متعارف کرا دیا ہے جس میں 256 جی بی ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس کارڈ میں بارہ گھنٹے کی الٹرا ایچ ڈی ویڈیو اور 55 ہزار تصاویر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ یہ کارڈ استعمال کرنے کے لیے آپ کے فون میں مائیکرو ایس ڈی ایکس سی سپورٹ موجود ہونا ضروری ہے۔