Friday, April 19, 2024

سام سنگ اور رائٹرز انٹرپرائز سلوشنز شراکت دار بن گئے

سام سنگ اور رائٹرز انٹرپرائز سلوشنز شراکت دار بن گئے
October 21, 2015

لاہور(ویب ڈیسک) الیکٹرانکس اشیاءبنانیوالی کمپنی سام سنگ نے دنیا کے معروف اور معتبر خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ انٹرپرائز سلوشنز پارٹنر کی حیثیت سے شراکت داری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیاں کاروباری اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے موبائل سکیورٹی، الیکٹرانک آلات اور انٹیلی جنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنی مشترکہ مہارت کے ذریعے انٹرپرائز سلوشنز کی ترقی کے مواقع تلاش کریں گی۔ سام سنگ الیکٹرونکس کے صدر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ رائٹرز کے ساتھ ہمارا تعاون کاروبار کو زیادہ کامیاب بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرپرائز صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دونوں کمپنیاں مختلف کاروباری مواقع کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گی۔ تھامسن رائٹرز کے صدر اور سی ای او جیمز سی سمتھ کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین کو نئی، جدید اور متعلقہ سلوشنز کی فراہمی ضروری ہے۔

سام سنگ کی مختلف پراڈکٹ ایکو سسٹمز صارفین کی حمایت اور عالمی تجارت کو منسلک کرنے کی ہماری مشترکہ وابستگی کا اظہار کرتی ہیں۔ اس تعاون کے نتیجے میں تھامسن رائٹرز کی انڈسٹری کے بارے میں اہم اور منتخب مواد اور سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو سام سنگ آلات اور ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ پہلے مرحلے میں انٹرپرائز کلائنٹس کو قانونی اور مالیاتی شعبوں میں سپورٹ کیا جا سکے۔