Saturday, May 18, 2024

سالہا سال سے جاری چارپائی کا استعمال آج بھی معدوم نہیں ہوا

سالہا سال سے جاری چارپائی کا استعمال آج بھی معدوم نہیں ہوا
February 13, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فرنیچر کے نئے فیشن آئے اور چلے گئے مگرسالہا سال سے جاری چارپائی کا استعمال آج بھی معدوم نہیں ہوا۔ چارپائی کی فروخت سے ابھی بھی بہت سے افراد کا روزگار وابستہ ہیں جو اس محنت طلب کام کو دلجوئی سے کرتے ہیں۔ صدیاں گزر گئیں مگر شوخ رنگ کے بان سے بنائی گئی چارپایاں آج بھی گھروں کی اہم ضرورت ہیں۔ ڈجکوٹ روڈ فیصل آباد پر ایسی درجنوں دکانیں موجود ہیں جہاں مختلف اقسام کی چارپائیاں فروخت کیلئے تیار کی جاتی ہیں۔ اور اس کاروبار سے سیکڑوں لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ پلاسٹک ، سوتی اور پٹے سمیت دیگر اقسام کے بان سے بنی چاپائی کی بہت مانگ ہے لیکن گاہک تیار چارپائی پسند کرے یا آرڈر پر تیار کروائے یہ اسکا انتخاب ہے۔ اس سے پہلے کہ مہنگائی چارپائی کی قیمت بڑھا دے شہری ضرورت کے مطابق پہلے ہی خریداری میں مصروف ہیں۔ جدید دور میں دیگر آسائشیں اپنی جگہ شہریوں کی اکثریت چارپائی خریدنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ وقت کے ساتھ بدلتے رجحانات میں بھی بان سے بنی چارپائی کی اہمیت تاحال اپنی جگہ برقرار ہے۔