Thursday, May 9, 2024

سالانہ مجلس عزا ، قلعہ ستار شاہ ریلوے سٹیشن پر 7 تا 10 جون ٹرینوں کو رکنے کی اجازت

سالانہ مجلس عزا ، قلعہ ستار شاہ ریلوے سٹیشن پر 7 تا 10 جون ٹرینوں کو رکنے کی اجازت
May 28, 2019
لاہور (ویب ڈیسک ) ریلوے انتظامیہ نے سالانہ مجلس عزا پر عوام کی سہولت کے پیشِ نظر قلعہ ستار شاہ ریلوے سٹیشن پر مختلف ٹرینوں کو ایک منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ سٹاپ کرنے والی ٹرینوں میں لاہور، فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس ، غوری ایکسپریس ، لاہور جڑانوالہ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس ، لاہورسرگودھا کے درمیان چلنے والی سرگودھا ایکسپریس اور لاہور جڑانوالہ کے درمیان چلنے والی وارث شاہ فاسٹ شامل ہیں۔ یہ سہولت 7 جون 2019 سے 10جون 2019 تک 4 دن کیلئے ہوگی۔