Saturday, May 11, 2024

سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل
November 5, 2020

لاہور(92 نیوز) سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ، ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن تمام تر انتظامات کی سپرویژن کریں گے ۔

سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے ٹریفک انتظامات کیلئے ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 4 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز ، 20 پٹرولنگ افسران، 358 زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ  دیگر اضلاع سے ایک ایس پی،  3 ڈی ایس پیز اور 103 وارڈنز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 6  فوک لفٹرز، بریک ڈاؤنز ، 7 پارکنگ اسٹینڈز،اسپشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم ہوگا ۔

سی ٹی او  کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے  بتایا کہ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہے گی ۔

جی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جائیگا  ۔ فیصل آباد سرگودھا سے براستہ شیخوپورہ آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو پیربہارشاہ چوک شیخوپورہ براستہ موٹروے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایاجائے گا ۔ اوکاڑہ کی طرف سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو موٹروے پولیس کے تعاون سے مانگابائی پاس، مانگا روہی نالہ کے راستے رائیونڈ اجتماع میں بھجوایا جائیگا۔

قصور کی طرف سے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کو براستہ للیانی صوئے آصل روڈ جودھو پھاٹک سے کھاراچوک روہی نالہ کے ذریعے برہان چوک سے براستہ بارا آئل ملز چوک نثار ملز کے بالمقابل مختص کی گئی پارکنگ میں بھجوایاجائیگا۔