Saturday, May 11, 2024

سالانہ ایمی ایوارڈز کی ورچوئل تقریب، فنکار اور شائقین گھر بیٹھے محظوظ ہوئے

سالانہ ایمی ایوارڈز کی ورچوئل تقریب، فنکار اور شائقین گھر بیٹھے محظوظ ہوئے
September 22, 2020

لاس اینجلس ( 92 نیوز)کورونا وباء کے باعث شوبز سرگرمیوں کے رنگ ڈھنگ بھی تبدیل ہو گئے ، سالانہ ایمی ایوارڈز کی  ورچوئل تقریب میں فنکار اورشائقین  گھر بیٹھے  محظوظ ہوئے۔

کورونا کی موجودگی کے باوجود شوبز کی رونقیں دنیا  بھر میں آہستہ آہستہ واپس لوٹنا شروع ہوگئیں  ، کیلیفورنیا میں سالانہ ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ ورچوئل تقریب منعقد ہوئی  ،فنکار اپنے گھروں سے تقریب میں شریک ہوئے ،اداکارجمی کیمل نے شاندارمیزبانی سے  محفل کو چارچاند لگادئیے۔

سب سے زیادہ 26نامزدگیوں کیساتھ واچ مین بہترین  ٹی وی ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ لے اڑی ،شٹ کریک  بہترین کامیڈی ٹی وی سیریز قرار پائی ۔

مارک رافیلو کو ڈرامہ سیریز میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈملا ، ریجینا کنگ کو  ڈرامہ سیریز  میں اداکاری پربہترین اداکارہ کے ایوارڈسے نوازا گیا۔

یحییٰ عبد المتین بہترین معاون اداکار اور اوزو عدوبا بہترین معاون اداکارہ کا ایمی ایوارڈلے اڑیں ۔