Sunday, September 8, 2024

سالانہ انٹرنیشنل ایئر شو ، پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گن گرج سنائی دیتی رہی

سالانہ انٹرنیشنل ایئر شو ، پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گن گرج سنائی دیتی رہی
June 18, 2019
 پیرس (92 نیوز) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں انٹرنیشنل ایئر شو کا آج دوسرا دن ہے۔ فرانس کی فضاؤں میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گن گرج سنائی دیتی رہی۔ پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53 ویں بین الاقوامی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ تھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں سفیر پاکستان معین الحق اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد کے اعلی اراکین نے شرکت کی۔ فرانس میں پاکستانی سفیر نے بہترین پرفارمنس دینے پر پاکستان وفد کی کاوشوں کو سراہا۔ اس ایئر شو میں جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے کے ساتھ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر ایئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔ جے ایف سیون ٹین تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔ اس بین الاقوامی ایئر شو میں صرف پاکستان اور فرانس کے لڑاکا طیارے فضائی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔