Tuesday, April 30, 2024

سال2020 چند مسکراتی یادیں بھی چھوڑ گیا

سال2020 چند مسکراتی یادیں بھی چھوڑ گیا
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سال2020 جہاں دنیا کیلئے مشکل ترین سال ثابت ہوا وہیں پر چند مسکراتی یادیں بھی چھوڑ گیا، چند ایسی مضحکہ خیز ویڈیوز سی این این نے جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر دکھ اور غم کے اس ماحول میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

کہیں رونقیں ماند پڑی تو کہیں متبادل کے طور پر مصنوعی لوگوں کیساتھ جھولے چلائے گئے، کسی نے ناکام کوشش کر کے ماسک پہنانے ولا گمبل بنانے کا تجربہ بھی کیا تو کہیں پر رشتوں کے درمیان کورونا بھی نہ آسکا۔

کہیں پر صحافی کوٹ شاٹس کے ساتھ منظر عام پر آگئے اور کیمرا بھی یہ چھپا نہ پایا، عوام ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

یہ رہا وہ جوان جسے گیس کے بھرے غباروں کے سہارے آسمان کی سیریں کرنے کی سوجھی۔

دنیا بھر کے لوگوں میں یہ مکھی بھی بہت مشہور رہی جوکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کے سر پر آبیٹھی۔
2020 کو خیرباد کہتےہوئے آئندہ 2021 کی خوشگوار یادوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔