Sunday, September 8, 2024

سال کے آخر تک آدھی دنیا انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کر دیگی: اقوام متحدہ

سال کے آخر تک آدھی دنیا انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کر دیگی: اقوام متحدہ
June 1, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اس  سال کے آخر تک پوری دنیا کی آدھی آبادی انٹرنیٹ سے وابستہ ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کی ایک رپورٹ کے مطابق سال کے آخر تک اندازاً 3.2بلین سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ سے وابستہ ہونگے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی موجودہ آبادی 7.2بلین ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی 2بلین آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 80فیصد جبکہ ترقی پذیر ممالک میں 34فیصد ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ پچھلے پندرہ برسوں میں انٹرنیٹ نے گلوبل ڈویلپمنٹ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 7بلین تک پہنچ جائے گی۔ امریکہ اور یورپ میں ہر 100 میں سے 78افراد موبائل براڈبینڈ استعمال کرتے ہیں۔