Thursday, April 18, 2024

سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا

سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) سال کا پہلا سورج گرہن، مشرقی امریکا، شمالی الاسکا، کینیڈا، گرین لینڈ، برطانیہ، یورپ ،روس اورایشیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا تاہم پاکستان میں یہ دکھائی نہیں دیا۔

15 دنوں میں دو آسمانی شو، 26 مئی کو سپرفلاور بلڈ مون آج رنگ آف فائر کی شکل میں دلکش فلکیاتی عمل دیکھا گیا۔

مشرقی امریکا،شمالی الاسکا، کینیڈا، گرین لینڈ، برطانیہ، یورپ ،روس اورایشیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا تاہم پاکستان میں یہ دکھائی نہیں دیا۔

گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر بیالیس منٹ پر شروع اور چار بج کر چونتیس منٹ پر ختم ہوا۔

چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جاتا ہے، اس دوران یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے جسے سورج گرہن کہتے ہیں۔