Thursday, May 9, 2024

کمشنر کراچی نے نیو ائیرنائٹ پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی

کمشنر کراچی نے نیو ائیرنائٹ پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نوی ائیر نائٹ پر اہلیان کراچی کیلئے خوشخبری ہے کہ  کمشنر کراچی کا نیوایئرنائنٹ پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمشنر کراچی  کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جارہی ہے،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے سال کا جشن مہذب انداز میں منائیں، اسلحہ کی نمائش، آتشگیر مادہ رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی برقرار رہے گی۔  سال 2019 کا اختتام ہونے کو ہے  ، آج آخری طلوع آفتاب ہو گیا ۔شہریوں نے مختلف شہروں میں نظارہ کیا ، کراچی پولیس نے نیو ایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویِلنگ پر مکمل پابندی ہوگی،،منچلوں کے ساحل سمندر پر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، لیکن سی ویو جانے والے11 مقامات پر چیکنگ ضرور کی جائے گی۔ سال نو پر شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ 31دسمبر کی رات سی ویو جانے والے راستے بند نہیں ہوں گے ، منچلے سی ویو پر غروب آفتاب کا نظارہ اور سال 2019 کو الوداع کہہ سکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے بھی سال نو پر پلان جاری کردیا ، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سی ویوجانےوالے راستوں پر کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔ سی ویو روڈ، مین شاہراہ فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، کورنگی روڈ ، ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ ، ایم ٹی خان روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔