Sunday, April 28, 2024

سال نو کے آغاز  پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے

سال نو کے آغاز  پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے
January 1, 2016
سری نگر (نائنٹی ٹو نیوز) کشمیریوں نے سال نو کے آغاز  پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ مقبوضہ وادی میں گویا کہ ایک بار پھر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔ کشمیری نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ سکیورٹی فورسز نے نہتے عوام پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ مقبوضہ وادی کے دارالحکومت سرینگر میں کشمیری عوام نے جمعہ کی نماز کے بعد بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مقبوضہ وادی میں سبز ہلالی پرچم دیکھ کر بھارتی فوج سیخ پا ہو گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نہتے عوام پر گولیاں برسائیں اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ بھارتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔