Tuesday, May 14, 2024

سال نو مبارک ، 2021 شروع ہو گیا، ملک بھر میں نئے سال کا گرمجوشی سے خیر مقدم

سال نو مبارک ، 2021 شروع ہو گیا، ملک بھر میں نئے سال کا گرمجوشی سے خیر مقدم
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سال نو مبارک ، 2021 شروع ہو گیا ، ملک بھر میں نئے سال کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔ کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی جس سے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئےمن چلوں کا خوب ہلا گلا بھی جاری ہے ۔

لاہور ، اسلام آباد ، ملتان  فیصل آباد میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا  ۔ فیصل آباد  کے علاقے ملت چوک میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی جانب سے کیک بھی کاٹاگیا۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے  کراچی کے شہری  ساحل سمندر پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے جبکہ کچھ نوجوجوان ٹولیوں کی شکل میں نئے سال کی آمد  کی خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں، تاہم خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی کو روکنے کیلئے پولیس کے جوان بھی الرٹ  ہیں ۔

سیالکوٹ کے شہری بھی  نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے گھنٹہ گھر چوک میں اکٹھے ہوئے ، امسال منچلوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے پولیس نے بھی کمر کس رکھی  جسکے باعث ٹریفک جام نہیں بلکہ رواں دواں ہے ۔