Saturday, April 20, 2024

سال ختم ہونے سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی ، مریم نواز

سال ختم ہونے سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی ، مریم نواز
November 11, 2020
 گلگت (92 نیوز) مریم نواز نے کہا سال ختم ہونے سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا جس کے خرچے کوئی اور اٹھاتا ہو، اسے غریب کا کیا احساس؟ ڈھٹائی سے کہتا ہے مہنگائی اپوزیشن کا پراپیگنڈہ ہے۔ خواتین سے پوچھو چولہے کس طرح چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا آج کل پاکستان میں جعلی اور بدزبانوں کی حکومت ہے۔ 15 نومبر والے دن ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانا ہے۔ انتظامیہ کو وارننگ دیتی ہوں عوام اور ووٹ کی پرچی کے درمیان مت آنا۔ 92 نیوز سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا امید ہے گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہوں گے۔ دھاندلی ہوئی تو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہ کرنا اچھا اقدام ہے۔ ادھر شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔ قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو کارکنوں کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے چلے گئے۔ لندن میں بیٹھے مفروروں سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔ انہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا۔ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے یہ شکست مان چکے۔