Sunday, May 12, 2024

سال بدلا حالات نہ بدلے، لاہور میں گیس کی مسلسل بندش سے شہری پریشان

سال بدلا حالات نہ بدلے، لاہور میں گیس کی مسلسل بندش سے شہری پریشان
January 1, 2020
لاہور (92 نیوز) دن بدلے، سال بدلا لیکن حالات نہ بدلے، لاہور میں گیس کی مسلسل بندش سے شہری پریشان ہوگئے۔ نئے سال کے آغاز میں بھی گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہو گیا۔ خواتین کہتی ہیں گیس کی مسلسل بندش سے شدید پریشان ہیں،گیس کی بندش نے جینادوبھر کردیا ، گیس آتی ہی نہیں آئے بھی تو پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکا نا مشکل ہوتا ہے۔ گیس نہ آنے کے باوجود بل زیادہ آرہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔