Monday, May 13, 2024

سال 2021 کا پہلا جمعہ ، ملکی ترقی اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں

سال 2021 کا پہلا جمعہ ، ملکی ترقی اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں
January 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سال 2021 کے پہلے جمعہ پر ملکی ترقی اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہری دعاگو ہیں کہ خدا کرے نیا سال خوشیوں بھرا اور پرامن ہو۔

سال کے پہلے دن جمعہ مبارک پر شہر کی جامع مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ نماز جمعہ کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نمازیوں کا کہنا تھا کہ سال 2020 بہت مشکل سال تھا۔ اللہ کرے کہ نیا سال سب کے لئے خیروعافیت کا باعث ہو۔

نمازیوں نے کورونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والوں کی مغفرت اور بیماروں کی صحتیابی کے لئے بھی دعائیں کیں۔ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے بھی دعائیں کیں۔

سب ہی کو امیدیں ہیں کہ نیا سال 2021 خوشیوں کا سال ہو گا۔