Thursday, May 9, 2024

سال 2019 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا‏

سال 2019 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا‏
February 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سال 2019 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا سال 2019 میں مجموعی طور پر 14 سرکاری چھٹیاں ہوں گی، کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ  جشن آزادی کی تعطیل عیدالاضحیٰ کی نذر ہونے کا امکان ہے ۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے  مطابق 23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی چُھٹی  پھر تیسری تعطیل یکم مئی کو لیبر ڈے پر ہوگی ۔ عیدالفطر کی تین چھٹیاں 5 ،6 اور 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جب کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 ، 13 اور 14 اگست کو متوقع ہیں ۔ یوں جشن آزادی کی تعطیل عیدالاضحیٰ کی نذر ہو سکتی ہے ۔ عاشورہ محرم کی چھٹیاں 9 اور 10 ستمبر کو  ہو سکتی ہیں جبکہ  عید میلاد النّبی کی چھٹی دس نومبر کو بروز اتوار کو متوقع ہے ۔ قائداعظم کا یوم پیدائش پچیس دسمبر بروز بدھ کو منایا جائے گا   ۔  مجموعی طور پر 14 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جبکہ سرکاری ملازمین 23 آپشنل چھٹیاں بھی کر سکیں گے۔