Wednesday, May 22, 2024

سال 2019 میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں

سال 2019 میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں
December 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سال 2019 میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم بین الاقوامی شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں۔ تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب میں  طویل علالت کے بعد  19 ستمبر کو  وفات پاگئے۔زین العابدین  1987 سے 2011 تک  تیونس کے صدر رہے ۔اپنی حکومت کیخلاف عوامی  احتجاجی تحریک کے بعد وہ سعودی عرب چلے گئے تھے ۔ بھارت کی سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی  رہنما سشما سوراج  6 اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں ۔ سشما سوراج 1998 میں دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں  ،وہ اس منصب پر فائض ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ سینتیس سال تک زمبابوے کے حکمران رہنے والے رابرٹ موگابے کا انتقال 6 ستمبر کو ہوا ، سنہ 2017 میں ایک فوجی مداخلت میں رابرٹ موگابے کو ان کے عہدے سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ سابق مصری صدر محمد مُرسی  17 جون کوجہان فانی سے کوچ کرگئے  ، اُن  کا انتقال عدالت میں اس وقت ہوا، جب وہ اپنے خلاف ایک مقدمے کی سماعت میں شریک تھے۔ محمد مُرسی مصر کے پہلے منتخب صدر تھے۔۔سنہ 2013 ،میں فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی نے حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔جس کے بعد سے محمد مرسی جیل میں قید تھے ۔ جرمنی کے مشہور فیشن ڈیزائنر کارل لیگرفیلڈ 19 فرروری کو پچاسی برس کی عمر میں چل بسے ،،لیگر فیلڈ کا شمار فیشن کی دنیا کے بڑے ناموں میں ہوتا تھا، انہوں نے فیشن انڈسٹری میں نئی جدت لاکر اپنی دھاک بٹھائی ۔ دنیا کی مشہور ترین بلی اور انٹرنیٹ لیجنڈ گرمپی کیٹ  14 برس کو سال کی عمر میں مرگئی ، ناراض بلی کا اصل نام ٹارڈار ساس تھا۔ سنہ  2012 میں اس  کی چند تصاویر نے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کی تھی۔ بچوں کے مشہور و معروف کردار منی ماؤس کو تین دہائیوں سے زیادہ اپنی آواز دینے والی  روسی ٹیلر 28 جولائی کو انتقال کرگئیں ۔اُن کی عمر پچھتر برس تھی ۔۔ٹیلر ۔  1988 سے اینی میٹد ٹی وی سیریز، فلموں اور مکی ماؤس کے لیے بطور وائس اوور ایکٹریس کام کر رہی تھیں۔