Friday, May 17, 2024

سال 2018 میں دنیا بھر میں جنگوں میں 12ہزار سے زائد بچے ہلاک

سال 2018 میں دنیا بھر میں جنگوں میں 12ہزار سے زائد بچے ہلاک
July 30, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) سال 2018 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے باعث 12 ہزار سے زائد بچے ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سال 2018  ننھے فرشتوں پر قہر بن کر برسا، عالمی برادری کی منافقت اور دنیا میں بڑھتے تنازعات نے بچوں پر زمین  تنگ کر دی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس کی سکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق حکومتوں اور بین الاقوامی فورسز کی جانب سے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کی اموات میں افغانستان، شام، یمن اور فلسطین سر فہرست ہیں جبکہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد، اغواء، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں جیسے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہیں۔ افغانستان بچوں کی اموات کے حساب سے پہلے نمبر پر ہے، جہاں 2018 میں 3062 بچے زندگی کی بازی ہارے ، شہریوں کی ہلاکتوں کی شرح میں بچوں کی تعداد 28 فیصد ہیں۔ شام میں1854  معصوم بچے فضائی حملوں اور بیرل بموں سے جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ یمن میں جاری خون ریزی نے 1689 بچوں کی جان لی، اسرائیل کی فلسطین پر ننگی جارحیت کی وجہ سے 59 فلسطینی بچےجاں بحق اور 2756 زخمی ہوئے۔