Friday, May 3, 2024

سال 2017 میں بھی عدالتوں میں کیسز کا بوجھ کم نہ ہو سکا

سال 2017 میں بھی عدالتوں میں کیسز کا بوجھ کم نہ ہو سکا
December 27, 2017

کراچی (92 نیوز) سال 2017میں بھی انسدادِ دہشتگردی اور احتساب عدالتوں سمیت دیگر عدالتوں میں کیسز کا بوجھ کم نہ ہوسکا۔
برسا برس سے زیر التوا مقدمات بھی نہ نمٹائے جا سکے۔
سال 2017 ختم ہونے کو ہے۔ اس برس بھی کراچی کی عدالتوں میں اہم اور سنگین مقدمات نمٹائے نہ جا سکے۔
برسا برس سے زیر سماعت سانحہ بلدیہ فیکڑی اور سانحہ 12 مئی کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
دوسری طرف سانحہ نشتر پارک ہو، عاشورہ بم دھماکہ یا چوہدری اسلم قتل کیس اس برس بھی مقدمہ زیر سماعت ہی رہے۔
ادھر شاہد حامد قتل کیس سمیت دیگر اہم مقدمات میں فیصلے سامنے نہیں آ سکے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے 24 مقدمات بھی انجام کو نہیں پہنچ سکے۔
سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب شیخ اور ایاز خان نیازی کے خلاف این آئی سی ایل اسکینڈل کے مقدمات میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔
وکلاء ماہرین کہتے ہیں کہ مقدمات کے التوا کا سبب ناقص پراسیکیوشن ہے۔