Tuesday, May 7, 2024

سال 2015ءمیں دنیا بھر میں اینڈرائیڈ کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ایپس

سال 2015ءمیں دنیا بھر میں اینڈرائیڈ کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ایپس
December 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) 2015ءکا اختتام ہونے کو ہے لیکن اس سال موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا غلبہ کچھ اس طرح کا رہا کہ 2015ءمیں دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی کو اپنے کامیاب ترین سافٹ ویئر پراڈکٹ کو اینڈرائیڈ سمارٹ فون کے لیے نہ صرف تیار کرنا پڑا بلکہ اپنی ایپس بھی مفت میں بانٹنا پڑیں۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دو تین برس میں انٹرنیٹ پر لوگ ویڈیو زیادہ دیکھیں گے اور پڑھائی کم کریں گے۔ 2015ءمیں اگرچہ نت نئی ایپس صارفین کو اپنی جانب متوجہ رکھنے میں کامیاب رہیں مگر کچھ ایپس نے تو پسندیدگی اور کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیے۔ مائیکروسافٹ نے ایپس تک آسان رسائی کیلئے گوگل پلے سٹور متعارف کرایا۔ اگرچہ مائیکروسافٹ اور گوگل ایک دوسرے کے کاروباری حریف ہیں مگر عشروں سے سافٹ ویئرز سے پیسے کمانے والی مائیکروسافٹ کمپنی کو اس برس اینڈرائیڈ موبائل پلیٹ فارم کے لیے اپنی ایپس متعارف کروانا پڑیں اور وہ بھی مفت میں ڈاون لوڈ کرنے کے لیے۔ 2015ءمیں لانچ ہونے والے ”پیری سکوپ“ نے لائیو نشریات کا مطلب ہی بدل دیا۔ اس ایپ کی مدد سے اب ہر شخص جس کے پاس سمارٹ فون ہے وہ کسی بھی واقعہ کو براڈ کاسٹ کر سکتا ہے۔ رواں برس لانچ ہونے والی ایپ ”سلنگ ٹی وی“ کی مدد سے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی سکرین کو ٹی وی سکرین میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ وائی فائی کے تھری جی یا فور جی نیٹ ورک کا استعمال کر کے اس ایپ کے ذریعے آسانی سے ٹی وی چینل دیکھا جا سکتا ہے۔ ”کوڈی“ بھی ایک انوکھی ایپ ہے جو ویڈیو دیکھنے‘ پاڈکاسٹ اور میوزک سننے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کے گھر کے نیٹ ورک پرسٹور کیا ہوا میوزک بھی آپ اس کی مدد سے سن سکتے ہیں۔ فوٹو شیئرنگ کی دنیا میں گوگل فوٹوز نے اپنی ایک خاص ایپ لانچ کرکے فوٹو شیئر کرنے والی دوسری ایپس کے خیمے میں کھلبلی سی مچا دی ہے۔ آن لائن فوٹو شیئرنگ، سٹوریج اور بیک اپ کے لیے اس نے اپنے گاہکوں کو لا محدود سٹوریج کا آپشن دیا ہے لیکن اس کے لیے گوگل نے اپنے صارفین سے تصویر کی ریزولیوشن کو تھوڑا کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ اینڈرائیڈ سمارٹ فون پر ”خان اکیڈمی“ نامی ایپ ڈاو¿ن لوڈ کر کے مختلف چیزیں سیکھنے کیلئے تقریباً دس ہزار گھنٹے کے ویڈیوز کو دیکھا جا سکتا ہے۔