Thursday, April 25, 2024

سازشیں کرنے والے ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے ، وزیراعلیٰ پنجاب

سازشیں کرنے والے ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے ، وزیراعلیٰ پنجاب
August 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ سازشیں کرنے والے ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے۔  سازشیں ، ملک ، صوبے ، ترقی ، وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکربس کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شجر کاری کے قومی دن کے موقع پرپودا بھی لگایا اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔ غیررسمی گفتگو میں بولے کہ سازشیں کرنے والے ترقی نہیں چاہتے۔ سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں۔ ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے کیس عدلیہ میں ہے، اس پر مزید بات نہیں کروں گا۔ ہم عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں ۔ نیب کے سوالات کے جوابات ٹی وی چینلز پر آگئے ہیں ۔ ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کئے اور کرتا رہوں گا-