Friday, April 19, 2024

سازشیں دم توڑ جائیں گی ، فتح عوام کی ہو گی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سازشیں دم توڑ جائیں گی ، فتح عوام کی ہو گی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
January 6, 2019
بدین  ( 92 نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی  اور فتح عوام کی  ہو گی ۔ جلسہ عام سے خطاب میں سندھ کے وڈے سائیں  کا کہنا تھا کہ  دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی احتساب  سندھ کے عوام کی پیپلزپارٹی سے  محبت ختم نہیں کر سکتا، آج آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر ہزاروں لوگوں کا مجمع دیکھ کر  اندازہ ہو جانا چاہئے کہ  آپ کا تمام پراپیگنڈا ختم ہو جائے گا اور فتح پیپلزپارٹی کی ہوگی۔