Friday, April 19, 2024

سازشی کبھی کامیاب نہیں ہونگے، عثمان بزدار کی پرویز الہٰی سے گفتگو

سازشی کبھی کامیاب نہیں ہونگے، عثمان بزدار کی پرویز الہٰی سے گفتگو
November 21, 2019
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، عثمان بزدار کا کہنا ہے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی بولے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔