Sunday, September 8, 2024

سازشی عناصر دورے کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جام خان شورو

سازشی عناصر دورے کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جام خان شورو
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر  بلدیات  سندھ جام خان شورو نے کہا ہے  کہ  ایم اے جناح روڈ پر گٹروں کو بند کرنے کے لئے ان میں بوریاں پھنسائی گئی جس کا مقصد سندھ حکومت کو بدنام کرنا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی  کے رہنماؤں کو  گٹروں سے سازش کی بو آنے لگی وزیر  بلدیات  سندھ جام خان شورو   نے کہا  ہے کہ سازشی عناصر ان کے دورے  خراب کرنا چاہتے ہیں  ایم اے جناح  روڈ پر گٹروں میں بوریاں بھرنے والوں کا پتہ چلا لیا ہے  جبکہ پیپلز پارٹی  کے سنئیر وزیر   نثار  کھوڑو  کو بھی  گٹروں پر  سیاست  ہوتی نظر آئی  جس کے پیش نظر انہوں نے سوال اٹھایا کہ شہر میں  گٹروں سے ڈھکن اچانک غائب کیسے ہوگئے۔