Thursday, May 9, 2024

سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا ، عثمان بزدار

سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا ، عثمان بزدار
June 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایم این اے چودھری مونس الہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ چودھری مونس الہٰی بولے عوام کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعلی عثمان بزدار سے چیف وہپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اور ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ  آئندہ مالی سال سے جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ سازشی عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گاْ۔

وزیر اعلی عثمان بزدار سے ڈسٹرکٹ بارز کے عہدے داروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے بارز کے عہدے داروں کو چیک دیئے۔