Thursday, April 25, 2024

سازش یا شرارت ، خورشید شاہ اور رضاربانی کو ان کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی رسیدیں مل گئیں

سازش یا شرارت ، خورشید شاہ اور رضاربانی کو ان کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی رسیدیں مل گئیں
January 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)سازش، شرارت یا ڈرامہ پہلے خورشید شاہ کو بینک رسید ملی کہ اُن کے اکاؤنٹ میں دس کروڑ روپے جمع ہو گئے ہیں جس پر خورشید شاہ حیران ہو گئے پھر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو بھی رسید موصول ہو گئی  کہ اُن کے اکاؤنٹ میں سو ملین روپے ٹرانسفر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اس واقعہ کو سازش کہیں، شرارت یا ڈرامہ جو کچھ بھی ہے معاملہ حیران کن ہے کروڑوں روپے اکاؤنٹ میں جمع ہو جائیں اور آپ کو پتہ چلے تو آپ خود بھی حیران رہ جائیں گےکچھ ایسا ہی  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے ساتھ  ہوا ہے ۔ ایک نہیں دو نہیں  پورے 10کروڑ کی رسید اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اکاﺅنٹ میں 10کروڑ روپے جمع کرانے کی رسید مل گئی ۔ذرائع کے مطابق رسید ان کے عملے کو موصول ہوئی جنہوں نے رسید اپوزیشن لیڈر کے حوالے کردی ۔رسید دیکھ کر خورشید شاہ حیران رہ گئے بینک سے رابطے پر حکام نے ٹی ڈی آر کو جعلی قراردےد یا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ معاملے کو فوری طور پر ایف آئی اے سے اٹھایا جائے۔ ادھر چئیرمین سینیٹ رضا ربانی ایس ایم ای بنک  کی مبینہ رسید اُن کے کراچی والے گھر میں ملی ۔ اکاؤنٹ میں ایک سو ملین روپے ٹرانسفر کیے گئے بنک رسید کے مطابق یہ رقم 23 دسمبر 2016 کو جمع کروائی گئی  جبکہ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اُن کا  اس بنک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ڈی جی ایف آئی اے اور بنک کے صدر کو تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔