Friday, April 26, 2024

سازش کے تحت ملک کی پر امن فضا کو خراب کیا جا رہا ہے ، خرم شیر زمان

سازش کے تحت ملک کی پر امن فضا کو خراب کیا جا رہا ہے ، خرم شیر زمان
October 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  خرم شیر زمان کہتے ہیں سازش کے تحت ملک کی پرامن فضا کو خراب کیا جارہا ہے ، پیپلزپارٹی کےصوبائی وزراء نے گوداموں سے ساڑھے بارہ لاکھ ٹن گندم غائب کررکھی ہے ،پیپلزپارٹی ملک میں صرف بدامنی اور افراتفری کا فروغ چاہتی ہے۔

مُلک بھر میں گندم کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرگئی  ، پاکستان تحریک انصاف نے توپوں کا رخ سندھ حکومت کی طرف کردیا  ، خرم شیر زمان نے گندم کے بحران کی  ذمہ داری جیالوں کی حکومت پر ڈال دی  اور اپنی وفاقی حکومت کو کلین چٹ  دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے بارہ لاکھ ٹن گندم سرکاری گوداموں میں موجود ہے لیکن مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ۔

خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کیخلاف سازش  کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی معاملہ ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کیوں قابو سے باہر ہو رہی ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا گزشتہ روز عالم دین کو شہیدکیا گیا  اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ۔