Tuesday, April 16, 2024

سازش کے باوجود ضمنی الیکشن میں توقعات سےزیادہ سیٹیں ملیں،نواز شریف

سازش کے باوجود ضمنی الیکشن میں توقعات سےزیادہ سیٹیں ملیں،نواز شریف
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف  نے کہا کہ سازش کے باوجود ضمنی انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر سیٹیں ملی ہیں ، یہ پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس کا ہے ۔ ضمنی انتخابات میں ن لیگی اُمیدواروں کی کامیابی  پر نواز شریف  نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں سیاسی مخالفین کو بھی پیغام دے دیا  ، احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے خلاف سازشیں بہت ہوئیں مگر کامیابیاں آنے والے وقت کے حوالے سے واضح پیغام ہے ۔ نوا زشریف نے کہا کہ  ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے  سب دیکھ رہے ہیں  ، خواجہ سعد رفیق  کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی پر غداری کا مقدمہ ہے ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ  یہ ریکارڈ پر ہے کہ ہمارے 4 سالوں میں ڈالر 104 روپے سے بڑھا ہی نہیں اور ایک ہی جگہ پر کھڑا رہا اب مہنگائی اور ڈالر کے حالات قوم نے دیکھ لیے ہیں۔