Saturday, April 20, 2024

سارے مسائل کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ ، استعفے کا مطالبہ برقرار ہے ، خرم شیر زمان

سارے مسائل کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ ، استعفے کا مطالبہ برقرار ہے ، خرم شیر زمان
January 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان  نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سارے مسائل کے ذمہ دار وزیر اعلیی سندھ ہیں ، ہم دودھ کی رکھوالی  کے لئے بلے کو نہیں چھوڑ سکتے ،سندھ میں حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی ، ہم یہاں انہیں جگانے کیلئے آئے ہیں ۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صحت و صفائی  اور صاف پانی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جب کہ زمینوں پر قبضے کے بھی مسائل ہیں  ، لیکن حکومت کا کردار کہیں نظر نہیں آتا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ، تعلیم کا براحال ہے ، اسپتالوں میں ادویات نہیں ، ہم نے صوبے کو پتھر کے دور سے نکالنا ہے ، اگر یہی رویہ رہا  تو ہم آپ کو چلنے نہیں دیں گے ، وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو کام  کرنا پڑے گا۔