Tuesday, April 30, 2024

ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہئے: اوم پوری

ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہے بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہئے: اوم پوری
December 17, 2015
لاہور(92نیوز)بھارتی اداکار اوم پوری بھی انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے کہتے ہیں کہ  ساری دنیا گائے کا گوشت کھاتی ہےبھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے، چند انتہاپسندوں کی وجہ سےہمارے ماتھےپرکلنک کاٹیکہ لگ گیا۔ تفصیلات کےمطابق فلم فیسٹیول میں شرکت کےلیے آئےبھارتی اداکار اوم پوری بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کےخلاف پھٹ پڑے۔ اوم پوری نےکہاکہ چندافرادکی وجہ سے ان کےماتھےپرکلنک کاٹیکہ لگ گیا۔ان کاکہناتھاکہ پوری دنیاگائےکاگوشت کھاتی ہے،بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے۔ اوم پوری کاکہناتھاکہ دنیامیں کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا،امن کےدشمنوں سے التجاہےکہ وہ یہ سلسلہ ختم کردیں۔ بھارتی اداکار اوم پوری کاکہناتھاکہ وہ جب بھی پاکستان آتےہیں انہیں بےحدپیارملتا ہے خصوصالاہورسےانہیں لگاؤ ہےکیوں کہ یہ  ایک تاریخی شہر ہے جہاں پرتھوی راج کپور جیسے بندے پیدا ہوئے۔