Thursday, April 25, 2024

ساری دنیا کہتی ہے حکومت پاناما معاملے کوطول دینا چاہتی ہے: مولابخش

ساری دنیا کہتی ہے حکومت پاناما معاملے کوطول دینا چاہتی ہے: مولابخش
January 4, 2017

کراچی (92نیوز) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ساری دنیا کہتی ہے حکومت پاناما کیس کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔ تمام جماعتیں مل کر جدوجہد کریں گی توحکومت جھک جائے گی۔ پاناما کا معاملہ حل کرنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ وہ بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے حوالے سے بڑے بڑے قانون دانوں کا کہنا ہے کہ اس کیس کیلئے قانون سازی ضروری ہے اور یہی پیپلزپارٹی کا بھی موقف ہے۔ انہوں نے کہا اسی وجہ سے ہماری جماعت پاناما کیس کا حصہ نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاناما کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے لیکن ساری دنیا کہتی ہے کہ حکومت پاناما معاملے کوطول دینا چاہتی ہے۔