Thursday, April 25, 2024

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرینگے ، ڈاکٹر فیصل

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرینگے ، ڈاکٹر فیصل
November 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا انڈیا ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔ سارک کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کو مدعو کرینگے۔ کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ رواں صدی میں سفارتکاری مکمل تبدیل ہوچکی، اب پالیسیاں عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق بنتی ہے۔ مسائل کے حل کے لئے بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ سارک کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا لائن آف کنٹرول مسئلہ کی جڑ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا فوجی نہیں۔ مسئلہ کو سنجیدگی سے نہ دیکھا گیا توآئندہ نسلوں کو سہنا پڑے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کل کرتارپور راہداری کا افتتاح ہو گا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ سکھ یاتری بغیر ویزا کرتارپور آسکیں گے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیے۔