Saturday, April 27, 2024

سارک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، تہمینہ جنجوعہ

سارک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، تہمینہ جنجوعہ
December 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سارک چارٹر ڈے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سارک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ  مقاصد کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان سارک کو آگے لے جانا چاہتا ہے کرتار پور راہداری کھولنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ  خطے کی سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔