Thursday, April 18, 2024

سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا

سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا
September 5, 2019
 ڈھاکہ (92 نیوز) سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں جاری سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کیوئسٹ محمد بلال نے بھارتی کھلاڑی سندیپ گلاٹی کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو  چھ صفر سے شکست دی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسجد اقبال نے  بھارت کے ہی کیوئسٹ لکشن راوت کو چھ، چار سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ایونٹ کے فائنل میں دونوں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال اور اسجد اقبال کا  مقابلہ ہو گا۔