Tuesday, May 21, 2024

سارو گنگولی کا متعصبانہ اقدام، شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بلر کر دیں

سارو گنگولی کا متعصبانہ اقدام، شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر بلر کر دیں
September 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا متعصبانہ اقدام ، شارجہ اسٹیڈیم میں لگی پاکستانی پلیئرز کی تصاویر کو بلر کردیا۔

سارو گنگولی نے  آئی پی ایل  کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے  شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا  اور تصویر کھنچوائی  جس کے بیک  گراؤنڈ میں موجود پاکستانی  کھلاڑیوں کی تصویرتھی جس میں جاوید میانداد بھی  موجود تھے  ۔

ساروگنگولی نے تصویر کو بلر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ،اسی شارجہ  کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے آخری گیند پر بھارت کیخلاف 1986 میں چھکالگا کر پاکستان کو آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں کامیابی دلائی تھی۔