Friday, March 29, 2024

سارا پاکستان کراچی میں رہتا ہے ، پانی کی ڈیمانڈ بھی پوری کریں ، خورشید شاہ

سارا پاکستان کراچی میں رہتا ہے ، پانی کی ڈیمانڈ بھی پوری کریں ، خورشید شاہ
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پانی کے مسئلے کی قومی اسمبلی میں بھی گونج سنائی دینے لگی ۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید نے سندھ کو سب سے زیادہ متاثر صوبہ قرار دے دیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں  سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ   سارا پاکستان کراچی میں رہتا ہے، پانی کی ڈیمانڈ بھی پوری کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ  منی بجٹ میں حکومت نے کے فور کا کتنا بجٹ رکھا ہے؟ ، یہ لوگوں کی زندگی کا مسئلہ ہے،پانی کی کمی کا اثر سندھ میں سب سے زیادہ ہے سندھ سب سے آخر پر ہے، پانی ہو گا تو سب کو ملے گا،جب تربیلا سے پانی سندھ میں آئے گا تو سب کو ملے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جواب میں کہا کہ  پانی کا مسئلہ سندھ تک محدود نہیں، دیگر صوبوں میں بھی یہی حال ہے، پنجاب کا چولستان بھی سندھ جتنا ہی متاثر ہے، مسئلے کا حل ملکر تلاش کرنا ہوگا۔